حافظہ قراتلعین
منفی سوچ ایک دشمن یے جو ذہنی صلاحیتوں ،اعتماد اور ہماری خوشی کو آ ہستہ آ ہستہ ختم کر دیتی ہے۔۔یہ ایک بند سوچ ہے جو مسائل پر تو فوکس کرتی ہے مگر حل کی طرف نہیں دیکھتی۔
منفی سوچ پیدا کیسے ہوتی ہے؟
منفی سوج ذہنی دباؤ ، ناکامی کے ڈر، خود اعتمادی کی کمی، ما ضی کے برے تجربات ، مستقبل کے بارے میں ڈر ،کسی بھی چھوٹی سے چھوٹی بات کو بہت زیادہ سوچنا اور اس پر overthinking کرتے رہنا، نیند کی کمی،ذہنی تھکاوٹ اور تناو ، ہر بات کا بس منفی پہلو دیکھنا اور مثبت کو نظر انداز کر دینا ،بد گمانی ، منفی لوگوں سے میل جول اور اردگرد کے منفی ماحول سے پیدا ہوتی ہے
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک چھوٹی سی منفی سوچ کیسے پورے دن کو خراب کر دیتی ہے؟ آپ کا دماغ صرف ایک غلطی پر فوکس کرتا ہے، جبکہ کئی اچھے لمحات نظرانداز ہو جاتے ہیں. یہ ہے منفی سوچ، جو آہستہ آہستہ آپ کی خود اعتمادی، خوشی اور کامیابی کو کھا جاتی ہے.ہم کیسے پہچانیں کہ ہم منفی سوچ کے شکار ہیں؟
ہر چیز میں صرف نقص نکالنا
چھوٹی ناکامیوں کو زندگی کی سب سے بڑی شکست سمجھنا
ہمیشہ یہی سوچنا کہ لوگ آپ کے بارے میں برا سوچ رہے ہیں
ہر وقت خود پر بے جا تنقید کرتے رہنا یہ سن منفی سوچیں ہیں
منفی سوچ کے اثرات:
ذہنی دباؤ اور ڈپریشن
فیصلے کرنے میں مشکلات
تعلقات میں بگاڑ
مواقع کو کھو دینا
اس کا حل کیا ہے؟
ہر دن شکرگزاری کی عادت اپنائیں
خود سے مثبت جملے کہیں: "میں قابل ہوں، میں کامیاب ہو سکتا ہوں!"
اپنی سوچ پر سوال کریں: "کیا واقعی ایسا ہونے والا ہے یا یہ صرف میرا خوف ہے؟"
مثبت لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں اور منفی لوگوں سے دور رہیں
اپنے جزبات اور خیالات کو کسی قریبی دوست سے شیئر کریں
مفید مشاغل اور مثبت سرگرمیاں اپنائیں۔
اپنی سوچ کو بدلیں اور ہر حال میں مثبت پہلو تلاش کریں
منفی سوچ پر قابو پانے کے لیے پہلے منفی سوچ کو پہچانیں اور اس کو مثبت سوچ سے تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔
زیادہ سوچنے کی بجائے عمل پر زور دیں
یاد رکھیں، زندگی آپ کے خیالات کا عکس ہے. اگر آپ مثبت سوچیں گے، تو مثبت چیزیں آپ کی زندگی میں آئیں گی!
ماہر نفسیات
حافظہ قراتلعین