دوسراسیمی فائنل : سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے

ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سکیورٹی سمیت تمام ایس پیز خود فیلڈ میں موجود رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے۔سیمی فائنل میں زیادہ رش کے پیش نظرچار درجاتی سکیورٹی حصار پر مشتمل جامع پلان ترتیب دیا گیا۔ سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے لیے 12 ایس پیز، 37 ڈی ایس پیز اور 86 انسپکٹرزسمیت12ہزار سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنزتصوراقبال، ایس پی سکیورٹی سمیت تمام ایس پیز خود فیلڈ میں موجود رہے۔خواتین کی چیکنگ کے لیے 245 لیڈی پولیس اہلکاربھی تعینات رہیں۔ایلیٹ فورس کی 33، ڈولفن اور پی آریو کی 71 ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کرتی رہیں جبکہ روٹ میں آنے والی تمام بلند عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات کیے گئے۔