سی سی پی او کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔انہوں نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی(آپریشنز)تصوراقبال نے سی سی پی اولاہور کوسکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پرایس پی کینٹ اویس شفیق، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ اور اے ایس پی گلبرگ سرکل شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہورنے سٹیڈیم کے اطراف،داخلی و خارجی پوائنٹس اورمختلف انکلوڑرز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔