رانا ثنا اللہ مقدمے سے بری

گوجرانوالہ کی عدالت میں سرکاری وکیل پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر ثبوت پیش نہ کرسکا
گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے خلاف پولیس اہلکاروں پرگاڑی چڑھانے کا کیس تھا۔گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کومقدمے سے بری کردیا۔ سرکاری وکیل ملزم کے مقدمہ میں ملوث ہونے پرثبوت پیش نہ کرسکا۔