ڈگ فورڈ کا امریکی ریاستوں کو بجلی فراہمی پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

 نیویارک، مشی گن اور مینیسوٹا کے 15 لاکھ صارفین کو اونٹاریو بجلی فراہم کرتا ہے
اوٹاوا(آن لائن)کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے امریکا کی 3 ریاستوں کو بجلی فراہم کرنے پر 25 فیصد برآمدی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیویارک، مشی گن اور مینیسوٹا کے 15 لاکھ صارفین کو اونٹاریو بجلی فراہم کرتا ہے۔امریکا کے سیکرٹری تجارت ہاورڈ لٹنیک نے پریمیئر اونٹاریو ڈگ فورڈ کو فون کر کے بجلی پر برآمدی ٹیکس کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے کہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس جارحانہ گفتگو کے دوران ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے تک یہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔