یہی وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں:بانی پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو پیغام

سلمان اکرم راجہ کا جے یوآئی سے ٹیلی فونک رابطہ، ملاقات کی درخواست‘ مولانا فضل الرحمن عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں، 8 مارچ کو وطن واپس پہنچیں گے:جواب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کا سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے  مولانا فضل الرحمن کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں‘دریں اثناء سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نے جے یو آئی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملاقات کی درخواست کی، ذرائع تحریک انصاف کے مطابق سلمان اکرم راجہ بانی تحریک انصاف کا پیغام مولانا فضل الرحمن تک پہنچانا چاہتے تھے۔ جے یو آئی کے رہنمائوں نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمن عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں ہیں، 8 مارچ کو وطن واپس پہنچیں گے