اسلام آباد ہائی کورٹ نے پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا

اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی  نے ریمارکس دیے کہ جب تک مقامی حکومت منتخب نہیں ہوتی پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح لاگو رہے گی۔جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ  کیا کہ پھر تو یہ الیکشن نہ ہی سمجھا جائے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کہ  ترمیم کتنے عرصے میں ہوجائے گی؟چھبیسویں آئینی ترمیم تو جلد ہوگئی تھی، یہ والی ترمیم بھی جلد ہوگی یا سست انھوں نے یہ مکالمہ پیرکے روزکیاہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیسز یکجا کرکے سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، بدر اقبال، محمد علی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے وکلا اور نمائندے عدالت میں پیش  ہوئے