اسلام آباد(آن لائن )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو آخری موقع دے دیا۔دوران سماعت عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لال مسجد والا کام ہے تو کیا یہ کام نہیں ہے؟اس سے پہلے بھی آپ تاریخیں لے چکے ہیں۔ آپ کے لیے رپورٹ جمع کروانے کا یہ آخری موقع ہے۔