مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست خیبرپختونخوا ہاؤس میں چھاپہ مارنے پر دی گئی تھی
اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کے اندارج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے 21نومبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست کے پی ہاؤس میں چھاپہ مارنے پر دی تھی