اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگ سمجھا جائے گا:یوسف رضا گیلانی

 اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگ سمجھا جائے گا:یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کو پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگ کا باعث سمجھا جائے گا کیونکہ پانی سب کے لیے ضروری ہے۔

 ملتان میں پریس کانفرنس میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہ تھا، عالمی برادری نے بھارت کا بیانیہ مسترد کیا اور ہمارے مؤقف کی حمایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے اس کی بجائے حملہ کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے اور پاکستان کی کوشش ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا اور تمام عوامی نمائندے اپنے حلقوں کی آواز کو بجٹ میں شامل کریں تاکہ عوام کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے کہا کہ وہ بجٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور عوام کی بات سنیں۔