لاہور (کرائم رپورٹر)ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کیگریڈ16سے ملازمین کواگلے عہدوں پر اپ گریڈ کرنے کے کیس میں لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس سلطان تنویرکی سربراہی میں ڈویڑن بینچ نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد گھمن نے دلائل دئیے کہ ان لینڈ ریونیو کے ملازمین کو اگلے عہدوں پر اپ گریڈ کرنے کاقانون موجود نہیں۔ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس اور قانون کیمنافی ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دیاجائے۔