قربانی کے جانور باندھ کر سڑکیں، گلیاں بند،شہریوں کو مشکلات

لاہور ( سپیشل رپورٹر)عید الاضحی کی آمد کے حوالے سے متعدد علاقوں میں لوگوں نے قربانی کے جانور باندھ کر سڑکیں اور گلیاں بند کر دیں ،شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،شہریوں کو اپنی منزل مقصود پر جانے کے لئے دور سے چکر کاٹ کر پہنچنا پڑتا ہے،خصوصی افراد کو نستاً زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس سمیت کوئی بھی محکمہ بند سڑکیں اور گلیاں کھلوانے میں ناکام ہے۔علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن بلاک ، ٹاؤن شپ ،سبزہ زار اور دیگر علاقوں میں قربانی کے جانور باندھ کر سڑکیں اور گلیاں بند ہیں، ان سڑکوں اور گلیوں کے گردونواح میں ٹریفک بھی شدید جام رہنے لگی ہے۔