واسا کے 2 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)واسا کے 2افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واہگہ ٹاؤن لگایا گیا ،وہ اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عاطف غفور کوڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو عزیز بھٹی ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔