حج روحانی سفر ہے جو بندے کو اللہ کے قریب کرتا ہے:ایازصادق

سپیکر قومی اسمبلی  کی حج کے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت اور حجاج کرام کو مبارکباد
    اسلام آباد (یواین پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم عرفہ پر حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے،حج کا موقع ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے،حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔مناسکِ حج، قربانی، صبر اور اطاعتِ الٰہی کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج روحانی سفر ہے جو بندے کو اللہ کے قریب کرتا ہے،حج اتحاد، مساوات، صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے،حجاج اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا کے لیے قربان کرتے ہیں،حضرت ابراہیمؑ علیہ سلام کی قربانی کی سنت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے،سنت ابراہیمی ہمیں اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔