جنیوا میں ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
جنیوا(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے، دونوں اسپیکرز نے دو طرفہ پارلمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مشرق وسطی میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے