دوبارہ گرفتاری کا خوف، ملیر جیل سے فرار قیدی نے خود کشی کرلی

گھر سے رضا کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ، قیدی کے خلاف  عیدگاہ تھانے میں مقدمہ درج تھا
    کراچی (یواین پی)  کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی  ماڑی پور میں ایک گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، دوبارہ  جیل جانے کے خوف سے خودکشی کرنے والا شخص ملیر جیل کا مفرور قیدی تھا، قیدی کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے جو عیدگاہ تھانے میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد سے ملیر جیل میں قید تھا، جو چند روز قبل قریفیوں کے جیل سے فرار کے واقعے کے بعد گھر پہنچا جس کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اہل خانہ آج اسے سٹی کورٹ لے کر جانے والے تھے۔