اعلی عسکری حکام کا مختلف جامعات کا دورہ، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیں

ملاقاتوں کا مقصد نوجوان نسل کو امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا
کراچی(آئی این پی)پاک فوج کے اعلی عسکری حکام نے ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مختلف جامعات میں اساتذہ  و طلبہ سے بات چیت کی۔منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے متعلقہ شہروں کی جامعات کا دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد نوجوان نسل کو ملک میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔کور کمانڈرز نے طلبہ و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی، علم اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ترغیب دی۔ عسکری حکام نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں۔ کور کمانڈرزنے طلبہ کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مثر جواب دینے کی ہدایت بھی کی