پاک فضائیہ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں:ایئرڈیفنس میجر بیلاروس

پاک فضائیہ بیلاروس ایئر فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی:ایئر چیف
راولپنڈی(مانیٹرنگ ْیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت بیلاروس کے کمانڈر ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس میجر جنرل آندرے یولیانو وچ نے کی، ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کہا  پاک فضائیہ بیلاروس ایئر فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔میجر جنرل آندرے یولیا نووچ نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا، معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔آندرے یولیانووچ نے کہا  بیلاروس ایئر فورس پی اے ایف کے جنگی تجربات سے سیکھنے کی خواہشمند ہے، انہوں نے پاک فضائیہ سے بیلاروس ایئر فورس کے اہلکاروں کیلئے منظم تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔