جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میںخاتون وکیل پر تشدد

پشاور(خصوصی رپورٹ )پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں ایک خاتون وکیل پر تشدد کا غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔رپورٹ کے مطابق پشاور کچہری کے جوڈیشل کمپلیکس میں زیر سماعت ایک دیوانی مقدمے کے دوران مخالف فریق عبد الصادق نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی خاتون وکیل مدیحہ پرویز پر وحشیانہ تشدد کیا، اور اسے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔