اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آ ئندہ 24گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے