پاکستان مسلم لیگ ن نے مہاجرین کی نشستوں کیلئے بھرپور الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ

پارٹی صدر نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے،مسلم لیگ ن کشمیر کاز کی مضبوطی اور کشمیریوں کی ترقی کی ضمانت ہے،وزیر مملکت بلال اظہر کیانی
 جہلم(آئی این پی)آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن نے مہاجرین کی نشستوں کیلئے بھرپور الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی جہلم کے علاقے بدلوٹ میں آبائی رہائش گاہ پر الیکشن مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سینئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان اور جہلم سے پارٹی کے مرکزی رہنما بھی شریک ہوئے