کراچی،ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق،ایک لڑکے کو بچالیا گیا ، 6 افراد زخمی

ٹینکر میں پھنسے ایک لڑکے کو بحفاظت نکال لیا، جس کی شناخت 13 سالہ حزیفہ کے نام سے ہوئی
کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان راحت میں ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر میں پھنسے ایک لڑکے کو بحفاظت نکال لیا، جس کی شناخت 13 سالہ حزیفہ کے نام سے ہوئی۔جاں بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت 30 سالہ یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے جس میں ماں ، باپ اور 4 بیٹیاں شامل ہیں