پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں غنی گلاس کی نمائندگی کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر میر حمزہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا اور اپنی 500 ویں وکٹ حاصل کر لی۔
یہ کارنامہ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے خلاف میچ میں انجام دیا، جہاں پہلی اننگ میں 2 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اگرچہ میر حمزہ کی ٹیم میچ ہار گئی، لیکن ان کی شاندار بولنگ نے سب کو متاثر کیا۔میر حمزہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 ٹیسٹ میچز میں 14 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں، اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا یہ سنگ میل ان کی مستقل مزاجی اور مہارت کی تصدیق ہے۔