شان مسعود کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل

شان مسعود کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے 43ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ سنگ میل انہوں نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا۔ انگلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں شان مسعود نے گلوسٹر شائر کے خلاف دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 80 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

میچ کی صورتحال کے مطابق:

دوسرے دن کے اختتام پر لیسٹر شائر نے چار وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا لیے تھے۔تاہم انہیں اب بھی 212 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔شان مسعود کی یہ شاندار کارکردگی نہ صرف ان کی مستقل مزاجی اور فٹنس کا ثبوت ہے بلکہ یہ اس بات کا اظہار بھی ہے کہ وہ پاکستان کے ان چند بیٹسمینوں میں شامل ہیں جو طویل فارمیٹ میں تسلسل کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔