حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے: شیخ رشید

حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت صرف گاڑی والوں کو سہولت نہ دے بلکہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ پہنچے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور پیرا والے اور دیگر لوگ ان کا سامان الٹ دیتے ہیں۔شیخ رشید نے اپیل کی کہ ریڑھی والوں پر رحم کیا جائے اور حکومت کو چاہیے کہ روزگار کے چھوٹے ذرائع رکھنے والوں کے حقوق کی بھی حفاظت کرے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کو کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو، تاکہ عام شہریوں کی زندگی بہتر ہو۔