صوبہ پنجاب میں جرائم کو بریکیں

  سنگین جرائم میں 45 فیصد کمی ہوئی، جو مؤثر نگرانی، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت رسپانس کا نتیجہ ہے:ترجمان سیف سٹی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ جنوری 2025 کے مقابلے میں دسمبر 2025 تک سنگین جرائم میں 45 فیصد کمی ہوئی، جو مؤثر نگرانی، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت رسپانس کا نتیجہ ہے۔سیف سٹی کے اقدامات شہریوں کے لیے محفوظ پنجاب کے وڑن کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔ جدید کیمروں، ڈیٹا اینالیسز اور پولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی بروقت نشاندہی ممکن ہوئی ہیرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 38 لاکھ کالز موصول ہوئیں۔ ان میں 28 لاکھ 49 ہزار کالز مختلف کیسز سے متعلق تھیں، جبکہ 14 لاکھ 87 ہزار کالز شہریوں کی رہنمائی اور مشاورت کے لیے کی گئیں۔تاہم ترجمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر 86 لاکھ ہوکس کالز بھی موصول ہوئیں، جو ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری اور ہوکس کالز کرنے سے گریز کریں۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ ایک ہوکس کال کسی ضرورت مند شہری کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، اس لیے ہیلپ لائن 15 پر صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں ہی کال کی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیف سٹیز اتھارٹی شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے