سی سی ڈی کا خوف،پنجاب میں جرائم کو بریکیں

 افسران و جوانوں نے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے عوام کو قاتلوں، ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے خوف سے نجات دلائی :ایڈیشنل آئی جی سہیل چٹھہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان سی سی ڈی پنجاب کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں سی سی ڈی افسران اور اہلکاروں کے لیے سات گھنٹے پر مشتمل خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز چکوال واقعہ میں شہید ہانیہ اور دیگر شہداء￿  کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیاایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے بطور مہمانِ خصوصی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی کی مؤثر کارروائیوں کے باعث پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور افسران و جوانوں نے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے عوام کو قاتلوں، ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے خوف سے نجات دلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد اور محبت نے سی سی ڈی پر مزید ذمہ داریاں عائد کر دی ہیں، اس لیے ہر افسر اور جوان محکمہ کی عزت اور ساکھ کا محافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ اختیارات کے ساتھ زیادہ ذمہ داریاں بھی وابستہ ہوتی ہیں