شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل کے تجربے کا دعوی

پیانگ یانگ (آئی این پی) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے  نئے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ملکی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے اور موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  نے شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ رواں سال شمالی کوریا کا پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ تھا