وزیرداخلہ نے فورس کے زیر استعمال اے پی سی، بم ڈسپوزل یونٹ کے آلات اور جدید اسلحہ دیکھا
شنگھائی(یواین پی)وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی کے سپشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا۔ چیف آف کمانڈنگ سنٹر سپشل پولیس فورس بیورو ڑیاو نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کو شنگھائی سپشل پولیس فورس بیورو کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فورس کے زیر استعمال اے پی سی، بم ڈسپوزل یونٹ کے آلات اور جدید اسلحہ دیکھا۔ انہوں نے جدید ترین واٹر کنین اور دیگر آلات کا بھی معائنہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سپشل فورس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے عملی مظاہرے دیکھے۔ انہوں نے شنگھائی سپشل پولیس فورس کی جانب سے مارشل آرٹ کا مظاہرہ دیکھا۔