لاہور (خصوصی رپورٹ )پرائیویٹ نرسنگ کالجز فیڈریشن نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کو خط لکھ کر ملک بھر کے نجی نرسنگ کالجز کو درپیش مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا کے دستخط شدہ خط میں وزٹ رپورٹس کی تاخیر، زیر التواوزٹس،پی این ایم سی میں فوکل پرسن کی غیر موجودگی، سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور یادداشتی مفاہمت پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ خیرا نے نشاندہی کی کہ ان مسائل کی وجہ سے نرسنگ کے پیشے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔