ملک بھر میں38جعلی نرسنگ کالجز ،طلبہ کو داخلہ لینے سے منع کردیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل(پی این ایم سی ) نے ملک بھر میں 38 غیر تسلیم شدہ نرسنگ کالجز کی فہرست جاری کر دی ۔والدین اور طلبہ کو ان میں داخلہ لینے سے سختی سے منع کیا ہے۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ ان اداروں سے حاصل کی گئی ڈگریوں کو کوئی سرکاری حیثیت حاصل  نہیں ہوگی۔