پاکستان سے چھیناموبائل بھارت پہنچ گیا
خالد یوسف کو خنجر کی نوک پر لوٹا گیا ،فون ریاست چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات سے منسلک ہر قسم کا ریکارڈ موجود ،چوروں ،ڈاکوئوں سے اونے پونے داموں موبائل خرید کر بھارت سمگل کرنے والے گروہ سرگرم ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے چھیناموبائل بھارت پہنچ گیا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے 23 دسمبر کو موبائل لوٹا گیا ، لوکیشن بھارتی شہروں کی شو ہونے لگی ،پاکستان سے لوٹے موبائل بھارت میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ایسے گروہ سرگرم ہو چکے ہیں جو مختلف برانڈز کے موبائل چوروں اور ڈاکوئوں سے اونے پونے داموں خرید کر بھارت میں فروخت کرتے ہیں اور اس سے پہلے پاکستان سے لوٹے اور چوری کئے گئے موبائل افغانستان میں بھیجے جاتے ہیں اس حوالے سے پتا چلا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری کا چھینا گیا موبائل فون دشمن ملک ’’بھارت‘‘ پہنچ گیا، سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری کا چھینا گیا موبائل فون بھارتی ریاست چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا جبکہ موبائل فون میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات سے منسلک ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے۔موبائل فون 23 دسمبر کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد خنجر کی نوک پرفیض آباد سے چھینا گیا تھا۔