پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 208 رنز درکار

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 208 رنز درکار

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔

 پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 213 رنز بنا چکی ہے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 208 رنز کی ضرورت ہے۔ 451 رنز کے خسارے کے باوجود پاکستانی اوپنرز شان مسعود اور بابر اعظم نے 205 رنز کی شراکت قائم کی، جس میں بابر اعظم 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پہلی اننگز میں پاکستان 194 رنز پر آؤٹ ہو گیا تھا، جبکہ بابر اعظم نے 58 اور محمد رضوان نے 46 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز اسکور کیے، جس میں ریان ریکلٹن کی ڈبل سنچری، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے کی سنچریاں شامل تھیں۔ پاکستان کے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں لی تھیں۔