لاہور: ریلویز پولیس نے بارات میں گم ہونے والے 35 لاکھ روپے کے زیورات اور سامان واپس کر دیے

لاہور: ریلویز پولیس نے بارات میں گم ہونے والے 35 لاکھ روپے کے زیورات اور سامان واپس کر دیے

ریلویز پولیس لاہور نے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی بارات کے 35 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان گم ہونے کے بعد واپس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسماعیل نامی شخص کی بہن کی رخصتی کے بعد بارات کا سامان گرین لائن ٹرین کے ذریعے لاہور سے کراچی جا رہا تھا۔ لاہور اسٹیشن پر سامان گم ہو گیا تھا۔ اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل محمد صفدر نے پلیٹ فارم نمبر 2 پر دو بیگز کو تلاش کیا، جن میں دلہن کا 12 تولہ سونا اور قیمتی کپڑے موجود تھے، جن کی مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے تھی۔یہ سامان ایس ایچ او لاہور رمضان حیدر کی موجودگی میں مالکان کو شناخت کے بعد واپس کر دیا گیا۔ شہری نے ریلویز پولیس کی ایمانداری اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس نے اس مشکل موقع پر اپنا فرض نبھایا اور سامان صحیح مالک تک پہنچایا۔