مورگاہ پولیس نے دو روز قبل چاقو کے وار سے شہری طاہر کو قتل کرنے والے ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ذیشان اور مقتول طاہر کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ذیشان نے طاہر کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا، اور وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا لیکن ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے پولیس نے اس کی ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، اور شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔