دھند کے باعث موٹروے پل پر 4گاڑیاں ٹکراگئیں،متعدد افرادزخمی

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)دھند کے باعث گوجرانوالہ روڈ نزد موٹروے پل پر ڈیمپر سے کنٹینر،نجی کمپنی کی بس اور منی مزدا ٹکراگئے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جسے ریسکیوٹیموں نے فوری طبی امداد دیکر انہیں روانہ کردیا تاہم آزاد کشمیر کارہائشی منی مزدا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ کوٹ رنجیت موٹروے پل کے قریب تیز رفتار کنٹینر آگے جانیوالے ڈیمپر سے ٹکراگیا اور اس کے پیچھے آنیوالی نجی کمپنی کی مسافر بس اور اس کے پیچھے منی مزدا بس سے ٹکرا گیا جس سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے تاہم منی مزداکا ڈرائیور آزاد کشمیر کا رہائشی غلام سرو ر شدیدزخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا