قاہرہ(خصوصی رپورٹ ) مصر میں ایک والد کے ہاتھوں اپنی بیٹی کی موت کے واقعے نے کہرام مچا دیا۔ صعیدِ مصر کے ایک صوبے میں 20 سالہ نوجوان لڑکی اس وقت جاں بحق ہو گئی جب اس کے باپ نے اسے ایک تاریک کمرے میں بند کر دیا اور اس کا کھانا پینا بند کر دیا۔ مصری مقامی میڈیا نے بتایا کہ باپ نے اپنی بیٹی کو اس لیے قید کیا کیونکہ اس نے اس کی اجازت کے بغیر اپنی ماں سے ملاقات کی تھی۔نوجوان لڑکی کی موت واقع ہو گئی جبکہ باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے نے مصر میں سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ باپ کو سخت ترین سزا دی جائے تاکہ وہ دوسروں کے لیے عبرت بن جائے۔ خاص طور پر اس واقعے نے ایک بار پھر معاشرے پر گھریلو تشدد کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔