کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ کے ضلع قلات کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 33 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔فوری طورپرکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔