ناقص کارکردگی: کے پی کے 4 وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا

 عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قام علی شاہ اور فیصل تراکی سے وزارت کاقلمدان واپس لے لیا گیا
 ایسے وزراء کو شامل کریں گے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں ، عوام کے مسائل حل کرسکیں،گنڈاپور
 پشاور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوبائی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ناقص کارکردگی پر 4 صوبائی وزراء سے قلمدان واپس لے لیے ہیں ۔وزیراعلی نے صوبائی وزرا عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قام علی شاہ اور فیصل تراکی کو وزارت سے فارغ کر دیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مختلف ایم پی اے کی جانب سے بار بار شکایات آرہی تھیں کہ وزراء ایک دن بھی پشاور میں موجود نہیں ہوتے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ وزراء صوبے کے وزیر ہو کسی ایک گائوں کے نہیں کہ پورا ہفتہ آپ گائوں میں گزار لیتے ہو۔ اگر آپ لوگوں کے مسال حل نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جائو۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ کابینہ میں ایسے وزراء کو شامل کریں گے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں جو عوام کے مسال حل کرسکیں۔