امریکا نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کیا ہے اور انہیں فوری طور پر ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے باضابطہ انتباہ جاری کیا ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی روانگی کا انتظام خود کریں کیونکہ پروازیں کسی بھی وقت منسوخ یا معطل ہو سکتی ہیں۔
اگر فوری روانگی ممکن نہ ہو تو شہری اپنے گھروں یا محفوظ عمارتوں میں قیام کریں اور خوراک، پانی، ادویات اور ضروری اشیاء کا ذخیرہ رکھیں۔امریکی شہری زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیے جانے پر غور کر سکتے ہیں، مگر اپنی ذاتی سلامتی کو مدنظر رکھیں۔یہ انتباہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔