کشمیر کی سرزمین اور کشمیری عوام پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا‘نفیسہ شاہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 فروری کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر اس کی اہمیت واضح کر دی تھی، اور کشمیر کی سرزمین اور کشمیری عوام پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حقوق کی جدوجہد دراصل ہماری اپنی جدوجہد ہے