53شراب کی بوتلیں برآمد، 8ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن ٹیم سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مسلم ٹائون نے 2 ملزمان کے قبضہ سے 40 لٹر دیسی شراب جبکہ ڈولفن سکواڈ نے سول لائن، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو و دیگر جگہوں سے بھی 6 ملزم گرفتار کر کے 13 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کر کے روحیل، زید،فیضان، وکٹر، نعمان و دیگر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سول لائن، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ و دیگر کے حوالے کر دیا۔