اسلحہ برآمد، 8ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شالیمار، سبزہ زار، کاہنہ، جوہر ٹائون و دیگر جگہوں سے 8 مشکوک ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ عید کی آمد آمد ہے اور لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ سخت کرتے ہوئے کرائم ہاٹ سپاٹس پر سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 8 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے 5 پستول، 1 رائفل، گولیاں و میگزینز، موٹرسائیکلز بر آمد کر لیں، ملزموں عبدالوہاب، مقصود، فضل، فیضان،علی و دیگر کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار، سبزہ زار، کاہنہ،سندر و دیگر کے حوالے کر دیا گیا۔