امریکہ،صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو عمر قید

کئی ماہ تک اس حملے کی منصوبہ بندی کی اور کسی قسم کے پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان راتھ نامی شخص نے 2024 کے صدارتی انتخابات سے 2 ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم  نے کئی ماہ تک اس حملے کی منصوبہ بندی کی اور اپنے اقدام پر کسی قسم کے پچھتاوے یا ندامت کا اظہار نہیں کیا۔ 59 سالہ ریان راتھ کو فلوریڈا کے شہر فورٹ پیئرس میں امریکی ضلعی جج ایلین کینن نے عمر قید کی سزا سنائی