پیرس (آئی این پی )فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے سامنے دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی کو سزا سنا دی گئی۔پیرس کی عدالت نے پاکستانی شخص کو اقدام قتل کے جرم میں 30سال قید کی سزا سنائی۔سال 2015کے واقعہ کے رد عمل کے طور پر مجرم نے فرانس میں 2020میں چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے سامنے 2افراد پر خنجر سے حملہ کیا تھا جب کہ اس کا دفتر وہاں سے منتقل ہو چکا تھا ۔ظہیر 2019 میں غیرقانونی طریقے سے فرانس پہنچا تھا۔