نیو سٹارٹ معاہدہ ختم،ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا سب سے زیادہ خطرہ

نیویارک(آئی این پی )   اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور روس پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد ایک نئے جوہری معاہدے پر دستخط کرلیں۔غیرملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق اپنے ایک بیان میں یو این سیکرٹری جنرل نے  کہا کہ موجودہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ختم ہو رہا ہے جسے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے نہایت تشویش ناک کہا جا سکتا ہے۔نیو سٹارٹ معاہدہ جمعرات کو ختم ہو گیا، جس کے بعد روس اور امریکہ دونوں اپنے  جوہری ہتھیاروں کے ذخائر پر عائد متعدد پابندیوں سے باضابطہ طور پر آزاد ہو جائیں گے۔انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصے میں یہ پہلی بار ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا کا سامنا کر رہے ہیں جہاں روسی فیڈریشن اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سٹریٹجک جوہری ہتھیاروں پر پابندی کی کوئی بھی حد موجود نہیں ہوگی