پاک فوج،قومی ادارے اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘ وفاقی وزیر
لاہور(یواین پی)وفاقی وزیرمواصلات وصدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا اقوام عالم کی اولین ذمہ داری ہے،پاک فوج،قومی ادارے اور پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کا 5 فروری کوکشمیریوں سے اظہاریکجہتی قومی سوچ کا عکاس ہے،خطہ کشمیرکی تقدیرکافیصلہ کشمیری بہن بھائی اپنے ہاتھوں سے لکھیں گے،غاصب بھارت کے تسلط کونہ پہلے تسلیم کیا اورنہ ہی کبھی کریں گے