اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء جموں نے پاکستان کی محبت میں جو قربانی دی ہے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ بدھ کو یوم شہدائے جموں و کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں انمٹ قربانیاں دی ہیں،تحریک آزادی میں شہداء جموں کا اہم مقام ہے۔