جلد پاکستانی افرادی قوت کو باعزت روزگار کے مزید مواقع میسر آئیں گے،غلام مصطفی ملک

 سعودی عرب، عمان، کویت سمیت یورپی ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے مؤثر اقدامات کے باعث سعودی عرب، عمان، کویت سمیت یورپی ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، اور جلد پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر باعزت روزگار کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔اپنے بیان میں غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس (GLMC)، ابوظہبی ڈائیلاگ 2026 اور دبئی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر عالمی سطح پر اہم ملاقاتیں کیں، جن میں لیبر تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا