بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے

بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے فوج میں خصوصی بھرتی کاراستہ کھولنا ہوگا
 سکھ رضا کاروں کے اس یونٹ کی تعیناتی خاص طور پر سندھ کے دفاع کے لئے کی جائے‘دنیا بھر سے سکھ شامل ہونگے:سکھ فارجسٹس
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔بھارتی جبر و استبداد کے شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی  کا ساتھ دینے سے انکارکردیا۔سکھ رہنماؤں نے سکھ فوجیوں سے سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔سکھوں کی سب سے بڑی تحریک ''سکھ فار جسٹس '' نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں کھلی بھرتی کا مطالبہ کیا ہے ۔سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے ۔سکھ فار جسٹس  کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے خصوصی بھرتی کاراستہ کھولنا ہوگا۔پاکستان سکھوں کیلئے بھرتی کا راستہ کھولے تاکہ وہ سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہو سکیں۔سکھوں کی سب سے بڑی تحریک ''سکھ فار جسٹس ''نے درخواست  دی  ہے سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ کی تشکیل کی جائے۔سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے  سکھ رضا کاروں کے اس یونٹ کی تعیناتی خاص طور پر سندھ کے دفاع کے لیے کی جائے، جیسے ہی پاکستان اندراج کاپروٹوکول جاری کرے گا دنیا بھر میں ہزاروں سکھ رضاکار شامل ہونے کیلئے تیار ہیں